جموں:جموں و کشمیر میں آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز اور کُک کَم ہیلپرز کے ماہانہ اعزازیے میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سماجی بہبود محکمہ نے اسمبلی کو بتایا ہے کہ اس وقت دیا جانے والا اعزازیہ قومی سطح پر مقرر کردہ 90:10 فارمولے کے مطابق ہے، جس کے تحت مرکز زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے جبکہ ایک حصہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے۔
حکومت نے اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کو پہلے ہی اضافی ریاستی حصہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اعزازیے میں مزید اضافے کے امکان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ حکومت ہند کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ قومی سطح پر اس میں ترمیم یا اضافہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق، اگر مرکز اعزازیہ بڑھانے کی اجازت دیتا ہے تو جموں و کشمیر حکومت بھی اضافی مالیاتی بوجھ برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر انچارج سماجی بہبود نے بتایا کہ اعزازیے میں اضافہ فی الحال زیرِ غور ہے اور مرکز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔




