منگل, نومبر ۴, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

’دی ویک‘ کے جموں و کشمیر بیورو چیف طارق احمد بٹ انتقال کر گئے

سرینگر، : معروف صحافی اور ہفت روزہ ’دی ویک‘ کے جموں و کشمیر بیورو چیف طارق احمد بٹ منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

خاندانی ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ طارق بٹ نے آج صبح سینے میں درد کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں پہنچتے ہی مردہ قرار دیا۔

ان کی نمازِ جنازہ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر شہر خاص کے کنہ کدل چوٹہ بازار علاقے میں ادا کی جائے گی۔

ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل اور ادارے کے تمام اراکین نے طارق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسی طرح کے این او اور کشمیر تھنڈر کے ایڈیٹر اِن چیف ناصر اعظم  نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں طارق بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

کے این او کی انتظامیہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، خصوصاً سینئر صحافی عابد بشیر وانی کے ساتھ، جو مرحوم طارق بٹ کے بھتیجے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img