پیر, نومبر ۳, ۲۰۲۵
13.2 C
Srinagar

میں دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے پر بہت خوش ہوں: عبدالرحیم راتھر

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے دربار منتقلی روایت کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جو جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو رہی تھیں وہ ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پیش رفت سے بہت خوش ہیں۔

اسپیکر موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں چار سال بعد دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دربار منتقلی بند ہونے سے کہیں نہ کہیں جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان دوریاں ہوئی تھیں وہ ختم ہوں گی’۔

دوبار منتقلی سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بوجھ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘سرکاری خزانہ ضروری ہے لیکن لوگوں کا آپس میں ملنا جلنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے، اگر لوگ خوش ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں دربار منتقلی کی روایت بحال ہونے پر بہت خوش ہوں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img