ہفتہ, نومبر ۱, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو برف و باراں کا امکان

سری نگر،: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے جس کے ساتھ ہی وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 4 نومبر کی رات کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم نومبر سے 3 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 نومبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں 4 نومبر کی شام سے 5 نومبر کی دوپہر تک بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 6 نومبر سے 12 نومبر تک موسم ایک بار پھر عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ 4 نومبر کی رات کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 نومبر کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی مطلع صاف رہا اور ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا گیا جبکہ دوسری طرف کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں مخلتف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img