ہفتہ, نومبر ۱, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

اسرو4,400 کلووزنی مواصلاتی سٹلائٹ کو اتوار کو خلا میں چھوڑے گا

حیدرآباد :ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ اسرو ایک اور بڑے خلائی مشن کے لئے تیار ہے۔انتہائی وزنی سیٹلائٹ کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھنے والاایل وی ایم۔ 3ایم 5 ، مارک 3 راکٹ کو اتوار کی شام 5 بج کر 26 منٹ پر سری ہری کوٹہ کے دوسرے لانچ پیڈ سے فضا میں روانہ کیا جائے گا۔
اس مشن کے ذریعہ سی ایم ایس 03 مواصلاتی سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
اس کے لئے الٹی گنتی 25گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہے گی۔
اس کے بعد راکٹ 4,400 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو لے کر خلا کی سمت روانہ ہوگا اور 16.09 منٹ بعد اسے مقررہ مدار میں نصب کیا جائے گا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسرو کی جانب سے پہلی بار اتنے وزنی (4,400 کلوگرام) مواصلاتی سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img