سری نگر،: منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایک ٹیم نے کشوا – زینہ پورہ کراسنگ پر ناکے کے دوران دو مشتبہ افراد کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے تقریباً 190 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت محمد زعفران لون ساکن ٹنگر رام بن اور عرفان یتو ساکن ویری ناگ کپرن، جو اس وقت پنڈت کالونی الائو پورہ کیگام میں کام کر رہا تھا، کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر103/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس سماج سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔




