ہفتہ, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے باغ گل داؤد کا افتتاح کیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو یہاں جھیل ڈل کناروں پر واقع مشہور باغ باٹنیکل گارڈن میں 30 لاکھ پھولوں کے نئے کرسنتھیمم گارڈن ’باغ گل داؤد‘ کا افتتاح کیا۔یہ موسم خزاں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ کشمیر میں گرمی کے موسم کے بعد پھول نہیں کھلتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘محکمہ فلوریکلچر کے حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد، ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اگر ہم ٹیولپ گارڈن کو کھول کر سیاحتی سیزن کا جلد آغاز کر سکتے ہیں، تو ہم گل داؤد باغ کے ساتھ سیزن کو بڑھا سکتے ہیں’۔وزیر اعلیٰ نے تمام باغبانوں اور محکمہ کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ ایک سو کنال اراضی سے زیادہ پر پھیلے ہوئے اس مسحور کن باغ میں 30 لاکھ سے زیادہ پھول کھلے ہوئے ہیں جو کرسنتھیممز کی نمائش کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باغ، باغ گل لالہ کا متبادل قرار دیا جا سکتا ہے اور موسم خزاں میں سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img