ہفتہ, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

ہم نے چاروں راجیہ سبھا سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن آخری مرحلے پر کچھ نے دھوکہ دیا: عمر عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں راجیہ سبھا کی چاروں سیٹیں حاصل کرنے کی مکمل کوشش کی لیکن آخری مرحلے پر کچھ جگہوں نے دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا سیٹوں میں 3/1 پر کسی کو شکایت نہیں ہونی چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘3/1 پر کسی کو شکایت نہیں ہونی چاہئے، ہم نے چاروں سیٹیں حاصل کرنے کی مکمل کوشش کی لیکن جسیا کہ میں نے گذشتہ شام ہی اپنے ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ آخری مرحلے پر کچھ جگہوں سے دھوکہ ہوا’۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے دھوکہ دیا ان کے نام اب لگ بھگ سب جانتے ہیں میں ان کو دہرانا نہیں چاہتا ہوں۔
عمر عبداللہ نے کانگریس، پی ڈی پی اور دوسرے ان تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ ڈالے۔

انہوں نے کہا: ‘میں ان تمام خاص کر کانگریس اور دوسرے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے حق میں ووٹ دئے لیکن جنہوں نے آخری مرحلے پر دھوکہ دیا اس پر مجھے افسوس ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے اپنی جگہ تسلی ہے کہ نیشنل کانفرنس کا ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا۔

چار ارکان اسمبلی کا بی جے پی کو حمایت کرنے پر وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘یہ لوگ ہماری میٹںگوں میں آتے تھے، ہمارے ساتھ کھانا کھاتے تھے، انہیں کھلے عام بی جے پی کو سپورٹ کرنا چاہئے تھا جس طرح ہندارہ کے رکن اسمبلی نے ووٹ نہ ڈال کر کیا’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img