ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پنزالہ کی ایک خصوصی ٹیم نے 3 ملزموں کو جو پولیس اسٹیشن پنزالہ میں آر پی سی کے دفعات 363،376 اور 109 کے تحت درج ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر10/2024 میں مطلوب تھے،کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملزمان گذشتہ 11 برسوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد صادق خان ولد محمد یوسف خان، اعجاز احمد شاہ ولد محمد معظم شاہ اور محسن علی شاہ ولد محمد معظم شاہ ساکنان پرنپیلن اوڑی کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک علاحدہ کارروائی میں پولیس پوسٹ وارہ پورہ کی ایک ٹیم نے شہزاد احمد لون ولد محمد رمضان لون ساکن بنکوٹ بانڈی پورہ کو گرفتار کیا۔
انہوں نے ملزم پی آر سی کے دفعات 366،344،376 – ڈی اور 109 کے تحت سوپور پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نمبر241/2019 میں مطلوب تھا اور سال 2019 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار شدگان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بارہوملہ اور سوپور کی متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس مفروروں اور اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی مزید شدت کے ساتھ جاری ہے اور کئی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ سنگین جرائم میں مطلوب طویل عرصے سے فرار ملزموں کو تلاش کرکے گرفتار کیا جا سکے۔

سوپور میں عرصہ دراز سے مفرور 4 ملزم گرفتار: پولیس
سری نگر،: طویل عرصے سے فرار ملزموں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے چار مفرور ملزموں کو گرفتار کیا ہے جن میں تین ایسے ملزم شامل ہیں جو سنگین جرائم کے مقدموں میں مطلوب تھے۔




