سری نگر: غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف ایک اہم کارروائی میں شوپیاں پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی 11 بوتلیں ضبط کی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس کی ایک ٹیم نے ریشنگری علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص، جس نے ایک بیگ اٹھا رکھا تھا، کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران بیگ سے غیر قانونی شراب کی 11 بوتلیں (750 ملی لیٹر فی بوتل) بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ملزم کی شناخت الیاس احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن ریشنگری کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں ایکسائز ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر50/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی شراب یا منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات پولیس ساتھ شیئر کریں۔