پیر, اکتوبر ۲۰, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی لوگوں کو عرس حضرت شیخ العالم(رح) کی مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نوارنی (رح) کے عرس مبارک پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ان کی تعلیمات تمام مذاہب کے لوگوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی’۔
واضح رہے کہ وادی میں حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نوارنی (رح) کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عمر عبداللہ نے اس مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیراعلیٰ نے شیخ العالم(رح) کے عرس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حضرت شیخ نورالدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کو امن، ہم آہنگی اور روحانی روشن خیالی کا مینار قرار دیا، جن کی تعلیمات تمام مذاہب کے لوگوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img