پیر, اکتوبر ۱۳, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے نیشنل کانفرنس کو نشانہ بناتی ہے: سریندر چودھری

سری نگر: جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے نیشنل کانفرنس کو بار بار تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نشینل کانفرنس وہ واحد پارٹی ہے جو لگاتار لوگوں کے حقوق اور وقار کے لئے آواز بلند کرتی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘آج نیشنل کانفرنس کے تین امید وار راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں یہ لوگ پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے اور عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار کے ترجمان ہوں گے’۔

بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی نہ پہلے لوگوں کے مسائل کی بات کرتی تھی نہ آج کرتی ہے وہ صرف نیشنل کانفرنس کے منشور پر بحث کرتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نامیوں کو چھپانے کے لئے نیشنل کانفرنس کو بار بار تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ریاستی درجے کی بحالی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، یونین ٹریٹری کا درجہ ہمیں بر داشت نہیں ہے’۔
لداخ کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘جس لداخ نے یو ٹی کا درجہ ملنے پر خوشیاں منائیں آج وہ ناراض ہیں اور پریشان ہیں’۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عارضی ملازموں کا بھی ایک بڑا مسئلہ جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔بی جے پی کی طرف سے کانگریس کو نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی قرار دینے کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘بی جے پی خود کٹھ پتلی ہے جو اس کو دلی سے لکھ کر بھیجا جاتا ہے وہ یہاں وہی پڑھتی ہے’۔محبوبہ مفتی کو بھی تنقید نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا: محبوبہ مفتی بھی یہاں وہی پڑھتی ہیں جو ان کو دلی سے چٹھی آتی ہے’۔سریندر چودھری نے کہا: ‘لیڈر آف اپوزیشن اور محبوبہ مفتی ایک جیس بولی بولتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات کے لئے عدالت عظمیٰ کی طرف سے فیصلہ آیا تھا اسی طرح ریاستی درجے کی بحالی کے لئے بھی عدالت عظمیٰ کی طرف سے ہی فیصلہ آئے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے اگلی سماعت میں فیصلہ آئے گا اور وہ فیصلہ جموں وکشمیرکے لوگوں کے حق میں ہوگا۔

بی جے پی کے تینوں راجیہ سبھا سیٹیں جیتنے پر ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بی جے پی کے بیانات کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کو سنجیدگی سے لیں جو ان کے مسائل کے لئے لڑ رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img