جمعہ, نومبر ۲۸, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن اور بٹالک سیکٹروں کا دورہ

سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سیاچن اور بٹالک سیکٹروں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور ہر دم جنگ کے تیار رہنے کے عزم کو سراہا۔ یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

انہوں نے کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے سیاچن اور بٹالک سیکٹروں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
ان کا کہنا ہے: ‘ ان سیکٹرز کو انتہائی کٹھن،چیلنجنگ اور انتہائی ناگفتہ بہ موسمی حالات کا سامنا رہتا ہے اور فوج ثابت قدمی سے ان سیکٹروں حفاظت کرتی ہے’۔پوسٹ کے مطابق دورے کے دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور ہر دم جنگ کے تیار رہنے کے عزم کو سراہا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوجی کمانڈر نے جوانوں کو ترغیب دی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو انسانی عزم کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے مستقبل کے ہمہ جہت فوجی بنیں تاکہ عملی بر تری بر قرار رکھی جا سکے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img