سری نگر,: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندھی جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گاندھی جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘اس اہم دن پر، آئیے ہم باپو جی کے امن، عدم تشدد، سچائی، رواداری، ہمدردی، بے لوث خدمت اور کامیابی میں حصہ ڈال کر باپو جی کے نظریات کی پیروی کرنے کا عہد کریں اور خود کو سرخرو کریں’۔
عمر عبداللہ نے بھی لوگوں کو گاندھی جیتنی کی مبارکبادی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد، امن اور انسانیت کے لازوال پیغام کو یاد کرتے ہوئے گاندھی جینتی پر مبارکباد پیش کی’۔
