جمعرات, اکتوبر ۲, ۲۰۲۵
25.2 C
Srinagar

سوپور میں 3 دنوں میں 6 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر،:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں گذشتہ 3 دنوں کے دوران الگ الگ کارروائیوں میں 6 منیشات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے بس اسٹینڈ سوپور میں چیکنگ اور گشت کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے سپاسمو پروکسیون پلس کی کچھ مقدار بر آمد کی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت منیر مقبول صوفی ساکن سمپورہ سوپور اور وسیم احمد خان ولد محمد رمضان خان ساکن کانسی پورہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر208/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ قصبے میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران گذشتہ 3 دنوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
سوپور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں پولیس فوری مطلع کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img