بدھ, مارچ ۴, ۲۰۲۶
17.5 C
Srinagar

ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو شکست ہو گی:جیو پولیٹیکل تجزیہ کار کی پیشگوئی وائرل

معروف جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور یوٹیوب چینل پری ڈکٹیو ہسٹری کے میزبان پروفیسر جیانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پروفیسر جیانگ نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ہے، وہ گیم تھیوری کی بنیاد پر ماضی اور حال کے عالمی سیاسی واقعات کا تجزیہ کرتے ہیں اور مستقبل کی پیش گوئیاں کرتے ہیں۔

پروفیسر جیانگ نے 2024ء میں 3 اہم پیش گوئیاں کی تھیں، جن میں ’ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب جیتیں گے‘، ’ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کریں گے‘ اور ’امریکا اس جنگ میں شکست کھائے گا‘ شامل ہیں۔

ان کے مطابق پہلی 2 پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست جھڑپیں جاری ہیں۔پروفیسر جیانگ کا کہنا ہے کہ یہ جنگ عالمی نظام کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی، 1991ء میں ڈس سولوشن آف دی سویت یونین Dissolution of the Soviet Union کے بعد سے دنیا بڑی حد تک یک قطبی نظام کے تحت چل رہی ہے، جہاں امریکا غالب طاقت رہا ہے، تاہم یہ جنگ اس توازن کو ختم کر سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران گزشتہ 2 برس سے اس ممکنہ جنگ کی تیاری کر رہا تھا اور اسے مذہبی تناظر میں عظیم شیطان کے خلاف جنگ سمجھا جا رہا ہے۔

پروفیسر جیانگ کے مطابق ایران خلیجی ممالک میں تیل کے کنوؤں اور ریفائنریوں کو نشانہ بنا کر عالمی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ عرب ممالک میں پانی صاف کرنے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹس بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں، جو ان ممالک کی 60 فیصد تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہیں۔

پروفیسر جیانگ کا کہنا ہے کہ ایران غیر روایتی (asymmetric) حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے طویل جنگ لڑے گا، جس سے امریکا کے اسلحے کے ذخائر، سپلائی لائنز اور سیاسی عزم پر دباؤ بڑھے گا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر امریکا کو اس تنازع میں شکست ہوئی تو اس کے نتیجے میں امریکی عالمی بالادستی کو شدید دھچکا لگے گا اور نئی کثیر قطبی عالمی ترتیب میں چین اور روس مضبوط ہو کر ابھریں گے۔

تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی جنگ کے نتائج کا حتمی اندازہ لگانا قبل از وقت ہوتا ہے اور زمینی حقائق صورتِ حال کو کسی بھی سمت میں لے جا سکتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img