بدھ, مارچ ۴, ۲۰۲۶
17.5 C
Srinagar

قطر میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ: ’خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی‘، ایرانی سرکاری میڈیا

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی: ایرانی سرکاری میڈیا

تصویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی۔

خامنہ ای گذشتہ ہفتے کی صبح امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اُن کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد اُن کی تدفین کی جائے گی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہی کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین ’اسرائیل کو تباہ کرنے، امریکہ کو دھمکانے اور ایرانی عوام کو دبانے کے منصوبے کو جاری رکھتا ہے‘ تو وہ ’یقینی طور پر اگلا ہدف‘ ہو گا۔

قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ

قطر کی وزارت دفاع کے مطابق دو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے ملک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان میں سے ایک میزائل کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا جبکہ دوسرا میزائل العدید میں امریکی
اڈے پر گرا تاہم قطر کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کا تہران بھر میں اہم سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

EPA
،تصویر کا ذریعہEPA

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے عربی زبان کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے تہران بھر میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک نیم فوجی فورس بسیج کے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ میزائل لانچ پیڈز اور دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف ایرانی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں کو ’مزید تیز‘ کرتی رہے گی۔

سری لنکا کے قریب ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوبنے لگا

جہاز
،تصویر کا ذریعہReuters

سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی اطلاعات ملنے کے بعد ایرانی ملاحوں کو بچانے کے لیے سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کو بھیجا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا کہ آج صبح بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس ڈینا‘ سے پریشان کن سگنل ملے۔

اطلاعات کے مطابق اس بحری جہاز پر 180 افراد سوار ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والے 30 ملاحوں کو سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جہاز کے ڈوبنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں۔ اپوزیشن کے ایک رکن پارلیمنٹ نے جب پوچھا کہ کیا ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی حملوں میں جہاز پر بمباری کی گئی تو اس پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img