منگل, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۵
26.3 C
Srinagar

جموں میں کھیر لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام، ماروتی ضبط: پولیس

جموں: جموں پولیس نے شبانہ گشت اور ناکہ چیکنگ کے دوران کھیر کی لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناکر ایک ماروتی گاڑی کو ضبط کر لیا۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گھروٹہ پولیس کی ایک ٹیم نے شبانہ گشت اور ناکہ چیکنگ کے دوران اگور روڈ علاقے میں 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی شب ایک سفید ماروتی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02V – 3019 کو رکنے کا اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ڈرائیور نے پولیس کی موجودگی دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں لدے ہوئے کھیر کی لکڑی کے گھٹے بر آمد ہوئے جن کا وزن تقریباً 11 سے 12 کوئنٹل بتایا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ لکڑی غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کے لئے منتقل کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑی اور بر آمد شدہ کھیر کی لکڑی کو پولیس اسٹیشن گھروٹہ منتقل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بر آمد شدہ لکڑی اور ضبط شدہ گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مفرور ڈارئیور کی تلاش جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img