جمعرات, مارچ ۵, ۲۰۲۶
23.1 C
Srinagar

نوجوان روزگار کے متلاشی بننے کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے بنیں: عمر عبداللہ

جموں: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ جدت طرازی اور کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پائیدار کارو باری ادارے قائم کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے ملازمت پیدا کرنے والے بننا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں میں جے کے سی آئی پی کے تحت اسٹارٹ اپ آئوٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر طلبا، نوجوان کاروباری افراد اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے ملازمت پیدا کرنے والے بنیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدت طرازی اور کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پائیدار کارو باری ادارے قائم کرنے چاہئے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے کے سی آئی پی جیسی اسکیمیں ایک متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں اہم کر ادا کر رہی ہیں جو جدت اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر زراعت جاوید احمد ڈار اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم بھی موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img