بدھ, ستمبر ۲۴, ۲۰۲۵
26 C
Srinagar

شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کی لعنت کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ہیر پورہ کی ایک ٹیم نے چھوٹی پورہ سیڈو میں ایک ناکہ لگایا اور اس دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً 652 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت ارشاد احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن ہانجی پورہ کولگام کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 45/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

شوپیاں پولیس نے لوگوں سے منشیات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img