سری نگر: ماہرین موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک مہینے کے دوران موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر ویدر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اگلے 30 دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مختصر مرحلوں کی ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 8 اور 25 اکتوبر کے درمیان، دو کمزور مغربی ہوائیں وارد وادی ہونے کا امکان ہے، جو کچھ مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا باعث بن سکتی ہیں۔کشمیر ویدر کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر موسم کا رجحان خشک رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے تاہم 10 اکتوبر کے بعد اس میں بھی بتدریج گراوٹ متوقع ہے۔