تائپے: تائیوان میں طوفان راگاسا نے بدھ کی صبح 6 بجے تک 14 افراد کی جان لے لی اور 18 زخمی ہو گئے۔
جزیرے کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، طوفان راگاسا کی وجہ سے تقریباً 100 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اورریسکیو کے منتظر ہیں۔
طوفان کا بیرونی سرکولیشن تائیوان کے مشرقی، شمالی اور جنوبی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا رہا ہے، جس سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ ہوالین کاؤنٹی میں ایک بیریئر جھیل پر بنا ڈیم منگل کی سہ پہراوورفلو ہوگیا، جس سے سیلاب آ گیا۔
یواین آئی