ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال میں قابل ذکر پیش رفت ہورہی ہے: منوج سنہا

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو یہاں اگر وال آئی ہسپتال کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جموں اور کشمیر نے گزشتہ پانچ چھ برسوں کے دوران صحت کی دیکھ بھال میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتی اور نجی سیکٹروں میں طبی سہولیات بہتر ہو رہی ہیں۔

منوج سنہا نے کہا: ‘صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں، جموں اور کشمیر ملک کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ ہے۔ 2019 تک، یہاں صرف چار میڈیکل کالجز تھے’۔انہوں نے کہا: ‘ آج 11 میڈیکل کالج ہیں، دو اے آئی آئی ایم ایس ہیں، اور میڈیسن نیٹ ورک کا ایک مضبوط نظام ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی پہل نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جموں و کشمیر کا ہر شہری 5 لاکھ روپیے کے ہیلتھ انشورنس کا حقدار ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میڈیکل انفراسٹرکچر کو تیز رفتاری سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس میں نئے سپر اسپیشلٹی ہسپتال، پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن، اور دونوں جموں صوبے میں بھی اور وادی کشمیر میں مزید میڈیکل کالجز بن رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا اسپتال دہلی اور ممبئی جیسے میٹرو شہروں میں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ سرحدی اور دیہی علاقوں میں باضابطہ آؤٹ ریچ کیمپوں کا انعقاد کرے تاکہ پسماندہ کمیونٹیز کے لیے خصوصی علاج کو بڑھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بنیادی ڈھانچے کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ جموں اور کشمیر کے شہریوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا سکے، اور ان کی زندگیاں صحت مند اور خوش رہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img