ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
26.9 C
Srinagar

میر واعظ نے سوپور میں پروفیسر عبدالغنی بٹ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی

سری نگر: میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق ہفتہ کے روز پروفیسر عبدالغنی بٹ کی رہائش گاہ واقع بٹنگو سوپور پہنچے اور وہاں سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت پیش کی۔

واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ بدھ کی شام شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ میر واعظ عمر فاروق ہفتے کی صبح بٹنگو سوپور پہنچے اور وہاں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت پیش کی۔

میر واعظ کشمیر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا: ‘ تین دن کی نظر بندی کے بعد میر واعظ کشمیر عمر فاروق کو آج صبح رہا کر دیا گیا اور حریت رہنما کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کی سوپور رہائش گاہ بٹنگو جانے کی اجازت دے دی گئی جو بدھ کی شام انتقال کر گئے تھے’۔

انہوں نے کہا کہ میر واعظ نے پروفیسر غنی کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم لیڈر ان کے دیرینہ ساتھی ، دوست اور راہمنا تھے۔

میر واعظ نے کہا: ‘پروفیسر بٹ نہ صرف ایک قابل احترام اکیڈمک اور اسکالر تھے بلکہ وہ ایک بصیرت رکھنے والے سیاست دان بھی تھے جنہوں نے مسلسل بات چیت اور اعتدال کو آگے بڑھایا’۔

انہوں نے کہا: ‘ پروفیسر صاحب کے انتقال سے جموں اور کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے’۔
رہائش گاہ پر، میرواعظ نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھا اور ان کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبت و جمیل کے لئے دعا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img