جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
20.9 C
Srinagar

شوپیاں میں بدنام زمانہ چور پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

سری نگر: جرائم پیشہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے ایک مضبوط کارروائی میں شوپیاں پولیس نے ایک بدنام زمانہ چور اور خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پیبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے حراست کے احکامات جاری ہونے کے بعد ملزم کو اودھم پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم کی شناخت وسیم احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن گنو پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں پولیس اسٹیشن شوپیاں نے پولیس پوسٹ کیگام کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کیا جبکہ اس کارروائی کی نگرانی ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز شوپیاں نے کی۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم ایک عادی مجرم ہے جو مختلف تھانوں میں درج 8 ایف آئی آرز میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے جرائم میں چوری، گھروں میں زبر دستی داخل ہونا اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم شامل ہیں جو عوامی امن اور سماجی تحفظ کے لئے مستقل خطرہ بنے ہوئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img