جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

کشمیر: مسافروں کے لیے بڈگام سے کٹرہ تک خصوصی ٹرین سروس شروع

سری نگر: خراب موسمی صورتحال کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہنے کے پیش نظر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولیت کے لئے جمعہ سے بڈگام سے کٹرہ ایک خصوصی ریل چلانے کا اعلان کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ 15 دنوں پر محیط یہ سروس 19 ستمبر سے 3 اکتوبر تک روزانہ بنیادوں پر چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے دوران ہموار آپریشنز کو یقینی بنانے اور سفری مانگ کو پورا کرنے کے لئے یہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔قبل ازیں رہائشیوں اور انتظامیہ کی درخواستوں کے مطابق، ریلوے نے 15 دنوں کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور بانہال کے درمیان ایک خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04688 صبح 11:00 بجے بانہال سے روانہ ہو گی اور 1:30 بجے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا پہنچے گی اور یہ ٹرین ریاسیم، بکال، دوگا، سوالکوٹ، سنگلدان، سمبر اور کھاری میں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرین نمبر04687 کٹرہ سے 1 بجکر 45 منٹ کو واپس روانہ ہوگی اور 4 بجکر 10 منٹ پر بانہال پہنچے گی اور مذکورہ جگہوں پر ہی رکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند رہنے کے پیش نظر سیب کو ملک کے باقی حصوں میں پہنچانے کے لئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15 ستمبر کو بڈگام سے آدرش نگر دہلی تک پہلی وقف پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
آٹھ ڈبوں پر مشتمل یہ پارسل ٹرین روزانہ بنیادوں پر چل رہی ہے اور ایک ڈبے میں لوڈ کی گنجائش 23 ٹن ہے اس طرح اس ٹرین سے 170 سے زیادہ ٹن مال روزانہ بنیادوں پر سری نگر سے دہلی پہنچ رہاہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img