پیر, نومبر ۲۴, ۲۰۲۵
6.2 C
Srinagar

دو دنوں میں ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ میوہ بردار ٹرک باہر روانہ: انشول گرگ

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران میوہ سے لدی زائد از ساڑھے پانچ ہزار گاڑیوں کو سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے باہر روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شام تک اشیائے ضروریہ کی قلت بھی ختم ہوگی۔

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘قومی شاہراہ پر جنگی بنیادوں پر بحالی کا کام جاری ہے اور پچھلے چار دنوں سے قومی شاہراہ پر بھی اور مغل روڈ پر ٹریفک چل رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج بھی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ہی دونوں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے’۔

مسٹر گرگ نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران میوہ سے لدی زائد از ساڑھے پانچ ہزار گاڑیوں کو سری نگر – جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے باہر روانہ کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہنے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘جہاں تک اشیائے ضررویہ جیسے پٹرول، ایل پی جی وغیر کا تعلق تو یہ مسئلہ بھی آج شام تک ختم ہوگا اور لوگوں کو راحت پہنچے گی’۔
ان نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا: ‘لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آج شام تک ہی صورتحال بہتر ہوگی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img