جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

سوپور میں یو اے پی اے کے تحت تلاشی، قابل اعتراض مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جمعہ کے روز تلاشی کارروائیاں انجام دیں اور اس دوران ایک کالعدم تنظیم سے منسلک مواد بر آمد کیا گیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ علیحدگی پسند -دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں، سوپور پولیس نے جمعہ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سوپور میں تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں سید پورہ، سوپور کے رہائشی غلام احمد کی رہائش گاہ پر انجام دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مکمل قانونی تعمیل اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران، یو اے پی اے کے تحت ایک کالعدم تنظیم، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) سے منسلک مواد کو برآمد کیا گیا اور اس کوضبط کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وسیع نیٹ ورک کی شناخت اور کالعدم تنظیم سے روابط قائم ہونے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی علیحدگی پسندوں یا دہشت گردی سے منسلک سرگرمیوں میں ملوث افراد یا نیٹ ورکس کے خلاف سختی سے کارروائی کرنے کے لیے سوپور پولیس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ امن میں خلل ڈالنے یا قومی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی عنصر کو بخشا نہیں جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img