جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
26.9 C
Srinagar

اننت ناگ میں نارکو – ٹیرر کیس میں غیر منقولہ جائیداد منسلک: پولیس

سری نگر: غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایک اہم کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس نے نارکو – ٹیرر کے ایک کیس میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غیر منقولہ جائیداد منسلک کر دی۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس نے نارکو ـ ٹیرر کیس میں غیر منقولہ جائیداد منسلک کر دی۔انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد پولیس اسٹیشن مٹن میں درج ایف آئی آر نمبر 57/2025 کے تحت منسلک کر دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ انڈین آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ منسلک کی گئی جائدیاد 3 کنال اور 6 مرلہ اراضی پر مشتمل ہے جو خسرہ نمبر 283، کھیوٹ نمبر 16 اور کھاتہ نمبر 115 کے تحت آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زمین سنگم بجبہاڑہ میں واقع ہے اور اقرا مشتاق دختر مشتاق احمد ڈار ساکن ہوگام سری گفوارہ اننت ناگ کے نام رجسٹر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقرا مشتاق ملزم فردوس احمد بٹ کی بھانجی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی قانونی طریقہ کار کے تحت انجام دی گئی اور یہ ان افراد اور جائیدادوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کا حصہ ہے جو غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img