جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
26.9 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے گلمرگ میں کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا

سری نگر:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا۔جدید ترین سہولت سے مزین یہ سینٹرسیاحت کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں اور کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔عمر عبداللہ نے بتایا کہ کنونشن سنٹر گلمرگ کی پوزیشن کو ایک بہترین عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ نے آج گلمرگ میں کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘جدید ترین سہولت سے مزین اس سینٹر ست سیاحت کو فروغ دینےاور مقامی نوجوانوں اور کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img