جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

سری نگر،:محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 18 ستمبر شام اور 19 ستمبر کی صبح کو کچھ مقامات پر درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کچھ کمزور مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔

کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دھان فصل کی کٹائی اور کھیتی باڑی سے متعلق دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 18 اور 19 ستمبر کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران 18 ستمبر شام اور 19 ستمبر کی صبح کو کچھ مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 20 ستمبر سے 26 ستمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کچھ کمزور مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔

کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دھان فصل کی کٹائی اور کھیتی باڑی سے متعلق دوسرے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کو موسم صبح سے ہی ابر آلود تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img