منگل, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

جموں میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار: پولیس

جموں: سماجی جرائم کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جموں میں چوری کے ایک معاملے کو حل کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ سے زیادہ مالیت کی چوری شدہ گائیں برآمدکی ہیں ۔ملزم کی شناخت صدیق احمد ولد عبدالکریم ساکن کالا کوکر نگروٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن جانی پور کو 26 فروری 2024 کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ اس کی دو گائیں چوری ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر30/2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی کافی محنت اور سائنٹیفک مدد کی وساطت سے پولیس اسٹیشن جانی پور نے ملزم کو گرفتار کیا اور 1 لاکھ 20 ہزار روپیے مالیت کے چوری شدہ املاک بر آمد کی ۔

ملزم کی شناخت صدیق احمد ولد عبدالکریم ساکن کالا کوکر نگروٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم گذشتہ دو برسوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img