پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
26.8 C
Srinagar

پارسل ٹرین سے میوہ صنعت کو کافی فروغ ملے گا: وویک کمار

سری نگر،: ڈویژنل ریلوے مینیجر جموں وویک کمار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ صلاحیت والی پارسل ٹرین سروس کے آغاز سے کشمیر کی معیشت کو فروغ ملے گا اور ہائی وے کی رکاوٹوں کے باوجود قابل اعتماد ٹرانسپورٹ یقینی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ پہلی بار ٹرین کے ذریعے مال سری نگر سے ملک کے باقی حصوں تک پہنچے گا۔


موصوف منیجر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے بڈگام سے دہلی تک پہلی پارسل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ’یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ پہلی بار سری نگر سے ٹرین کے ذریعے مال ملک کے باقی حصوں میں پہنچے گا‘۔

ان کا کہنا تھا ’سیلاب سے خطے میں سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے میوہ خراب ہو رہا تھا اس کے پیش نظر ریلوے نے روزانہ بنیادوں پر ایک پارسل ٹرین سروس شروع کی تاکہ یہاں کا سیب اور دوسری پیداوار ملک کے باقی حصوں میں پہنچ سکے‘۔

وویک کمار نے کہا کہ یہ ٹرین 8 ڈبوں پر مشتمل ہے اور ہر ڈبے میں 23 ٹن کی گنجائش ہے اور س طرح روزانہ 170 ٹن سے زیادہ مال ملک کے حصوں میں پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین روزانہ چلے گی اور ہر صبح 6 بجے یہاں سے روانہ ہوگی اور بڑی برہمنہ جموں میں اس کا ایک پڑاؤ ہے جہاں سے یہ آدرش نگر دہلی روانہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹائم ٹیبل ٹرین ہے اور ہرصبح مقررہ وقت پر چلے گی۔موصوف منیجر نے کہا کہ یہ ریولے کی تاریخ اور جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے میوہ صنعت کو کافی فروغ ملے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img