بدھ, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے دو الگ الگ اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، :جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیمیں جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے ایک غیر قانونی سرگرمیاں کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیس سال 2005 میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس کی تحقیقات اب ایس آئی اے کر رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ علاقے اور ضلع اننت ناگ کے تاجوارہ بجبہاڑہ علاقے میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپے جاری تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img