بدھ, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان متوقع

سری نگر،: ہماچل پردیش کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ دنوں میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے سکیں۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور قدرتی آفات سے ہوئے نقصانات کا خود معائنہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کی تاریخ بہت جلد طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی کٹرا کا فضائی معائنہ کریں گے، جہاں گزشتہ ماہ ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 35 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کشتواڑ ضلع کے پہاڑی گاؤں چسوٹی کا بھی فضائی جائزہ لیں گے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 60 سے زیادہ مقامی باشندے جاں بحق ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے اس دورے کے دوران جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img