نئی دہلی،: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لوگوں کے ووٹ چوری ہو رہے ہیں، اس لیے تمام لوگوں کو متحد ہو کر شفاف ووٹر لسٹ کے لیے عوامی تحریک میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ‘ایک شخص ایک ووٹ’ کے اصول کے حق کی فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ لڑائی ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ہے، اس لیے وہ ملک کے عوام سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کر رہے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "17 اگست سے ووٹ ادھیکار ریلی کے ساتھ، ہم بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست لڑائی شروع کر رہے ہیں۔ یہ صرف انتخابی مسئلہ نہیں ہے، یہ جمہوریت، آئین اور ‘ایک شخص ایک ووٹ’ کے اصول کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن جنگ ہے۔”
انہوں نے کہا، "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پورے ملک میں صاف شفاف ووٹر لسٹ بنائی جائے۔ نوجوان، مزدور، کسان، ہر شہری کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور اس عوامی تحریک میں شامل ہونا چاہئے۔ اب کی بار ووٹ چوروں کی ہار- عوام کی جیت، آئین کی جیت”۔
یو این آئی