جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کشتواڑ کا دورہ کیا وہاں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس دوران خطے میں تعینات جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آئی بی اور فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی کے ماحول میں، ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ متحد ڈھانچے کی طاقت، انٹیلی جنس کے اشتراک اور تمام ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق جوابی کارروائی پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے مربوط منصوبہ بندی، معلومات کے حقیقی وقت کے بہاؤ اور جموں کشمیر کو ہشت گردی سے پاک رکھنے کے لیے مشترکہ موقف پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق فوجی کمانڈر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان کی ثابت قدمی، پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کی خدمت میں غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
یو این ائی ایم افضل





