بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کی قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی

سری نگر، :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 9ویں آئی ڈی سی اے ٹی ٹونٹی قومی کرکٹ چمپپئن شپ میں رنر اپ رہنے والی جموں وکشمیر کی قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پورے جموں و کشمیر کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں منعقدہ 9 ویں آئی ڈی سی اے ٹی ٹونٹی قومی کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں مہاراشٹرا نے جموں و کشمیر کی ٹیم کو 8 رنوں سے ہرا دیا۔

اس چمپئن شپ کا اہتمام آئی ڈی سی اے نے بی سی سی آئی کے اشتراک سے کیا تھا۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس” ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 9ویں آئی ڈی سی اے ٹی ٹونٹی قومی کرکٹ چمپپئن شب میں رنر اپ رہنے والی جموں وکشمیر کی قومت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پورے جموں و کشمیر کا سر فخر سے بلند کیا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img