بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
15 C
Srinagar

امیزون کا اگلے پانچ سالوں میں انڈیا میں 35 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک

دنیا کی معروف ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اگلے پانچ سالوں میں انڈیا میں 35 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کمپنی کے سینیئر نائب صدر ایمرجنگ مارکیٹس امیت اگروال نے کہا کہ کمپنی 35 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کے ذریعے انڈیا میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سال کئی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے انڈیا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صرف ایک روز قبل، مائیکروسافٹ نے 2030 تک انڈیا میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی مد میں ساڑھے 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ یہ مائیکروسافٹ کی ایشیا میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔

اس کے علاوہ گوگل بھی اگلے پانچ سالوں میں انڈیا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے لیے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے اس کی سرمایہ کاری کا مقصد ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ دس سالوں میں اس نے انڈین برآمد کنندگان کی 20 ارب ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات برآمدات کرنے میں مدد مدد کی ہے اور وہ 2030 تک اس کو 80 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

خبر رساں ادار روئٹرز کے مطابق، امریکی ای کامرس کمپنی 2010 سے اب تک انڈیا میں 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img