سری نگر،: سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ سب ضلع میں تین مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ شب ہندواڑہ کے لنگیٹ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت محمد اقبال پنڈت ساکن بونہ پورہ لنگیٹ، سجاد احمد شاہ ساکن چک پارین اور اشفاق احمد ملک ساکن حاجن کرالہ گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور قکچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔