جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

یوم آزادی تقریبات: کشمیر کے تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے:آئی جی پی کشمیر

سری نگر،: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا یے کہ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے فل ڈریس ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہوئی جن میں تمام دستوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر جہاں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے، میں سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے۔

موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘آج وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈرس ریہرس اچھی طرح سے مکمل ہوئی جن میں تمام دستوں نے حصہ لیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ریہرسل کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ڈرل بھی انجام دی گئیں تاکہ اس خاص موقعے کے لئے تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔مسٹر بردی نے کہا کہ وادی کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو بھی مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر جہاں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے، میں سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دستے اس تعیناتی کا حصہ ہوں گے۔
لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے پر انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کئے گئے ہیں،لوگوں کو ان میں شرکت کرنی چاہئے۔

اکھال آپریشن کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘آپریشن آخری مرحلے پر پہنچ گیا ہے اگر کچھ تفصیلات ہوں گی تو ان کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img