سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تصادم آرائی میں ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوئی ہے حکام نے بتایا کہ طرفین کے درمیان اوڑی سیکٹر کے چرندہ علاقے میں رات کے ساڑھے تین بجے گولیوں کا تبادلہ ہوا انہوں نے کہا کہ اس انکائونٹر میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
تاہم یہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) حملہ تھا یا در اندازی کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
ادھر اس واقعے کے متعلق فوج یا پولیس کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔