سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے نہ صرف کانگریس بلکہ ملک کی سبھی اپوزیشن پارٹیاں بھی کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر جماعت اپنے طریقے اس سلسلے میں کام کر رہی ہے۔
موصوف اسپیکر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کانگریس کے بھوک ہڑتال کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’نہ صرف کانگریس بلکہ ملک کی سبھی اپوزیشن پارٹیاں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا ’ہر پارٹی اپنے طریقے سے کام کر رہی ہے، جو پارٹیاں اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں ہم ان کے شکر گذار ہیں۔‘
مسٹر راتھر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی مختلف اپوزیشن پارٹیاں مل کر اس مقصد کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ بہت جلد ہوگا۔