جموں: خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں افسران نے منگل کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
افسران نے بتایا کہ شدید بارشوں اور خراب موسمی صورتحال کے پیش ضلع راجوری میں منگل کو تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر آج یعنی12 اگست 2025 کو ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں بارشوں کی پیش کی گوئی کی ہے۔