پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

بی جے پی کے کسان مورچہ نے ترنگا ریلی بر آمد کی

سری نگر: بی جے پی کے کسان مورچہ نے پیر کے روز یہاں جواہر نگر میں واقع ہیڈ کوارٹر سے ترنگا ریلی بر آمد کی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا: ‘آج جموں وکشمیر کے بچے بچے کے ہاتھ میں ترنگا ہے اور یہی وزیر اعظم کا نیا جموں وکشمیر ہے’۔انہوں نے کہا: ‘یہ ان عناصر کو جواب ہے جو کبھی کہتے تھے کہ جموں وکشمیر میں کوئی ترنگا اٹھانے والا نہیں رہے گا لیکن آج جس طرف بھی دیکھیں ترنگا ریلیاں بر آمد ہو رہی ہیں’۔

کانگریس کے بھوک ہڑتال پر ان کا کہنا تھا کہ پاچ چھ دن کے بعد یہ ختم ہوگا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ‘کانگریس نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے آزادی سب نے مل کر لائی ہے’۔

لیفٹیننٹ گورنر کو 5 ارکان اسمبلی نامزد کرنے کے اختیار کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘یہ ایک خوش آئند قدم ہے جب یہ پانچ ارکان منتخب ہوں گے تو اس سے جموں وکشمیر کی ترقی کی رفتار مزید بڑھ جائے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img