جموں،: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز ضلع کشتواڑ میں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم 26 ملی ٹنٹوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیموں نے ضلع کشتواڑ میں 26 مقامات پر تلاشی لی۔انہوں نے کہاجن گھروں پر چھاپہ مارے گئے ان میں جہانگیر بٹ کا گھر بھی شامل ہے، جو 1990 کی دہائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا اور اسے سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والا دہشت گرد سمجھا جاتا ہے۔
یو این آئی