ہفتہ, اگست ۹, ۲۰۲۵
28.4 C
Srinagar

کولگام آپریشن نویں دن میں داخل، 2 جوان جاں بحق، 2 زخمی

سری نگر،:  جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھال جنگلاتی علاقے میں زائد از ایک ہفتے سے جاری مڈبھیڑ کے دوران 2 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اکھال جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرودں کے درمیان گذشتہ رات شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے بتایا: ‘زخمی جوانوں کو علاج و معالجے کے لئے سری نگر کے 92 بیس فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو جوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے’۔فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘چنار کور قوم کے لئے خدمت کے دوران عظیم قربانی پیش کرنے والے دو بہار جوانوں لانس نائیک پرتپال سنگھ اور کانسٹبل ہرمندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ان کا حوصلہ ہمیں میشہ متاثر کرتا رہے گا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوج سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت پیش کرتی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ انکاؤنٹر یکم اگست کو اس وقت شروع ہوا تھا جب سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اکھال کے جنگلاتی علاقے میں کئی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کے بعد علاقے کا محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور اس دوران وہاں چھپےدہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔

حکام کے مطابق اس تصادم آرائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں سے ایک مقامی بتایا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ دشوار گذار ہے جس کی وجہ سے آپریشن طول پکڑ رہا ہے۔یہ گذشتہ دہائیوں کا سب سے طویل آپریشن مانا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img