جمعرات, اگست ۷, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے ٹیرف معاملے پر تحریک التوا پیش کی

نئی دہلی،:  لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر درآمدی ڈیوٹی بڑھاکر 50 فیصد کئے جانے پر ایوان میں خصوصی بحث کرانے کے لئے تحریک التوا پیش کی ہے۔

کانگریس کی ممبران پارلیمنٹ محترمہ منیکم ٹیگور اور بینّی بہنان نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور تمام کاموں کو ایک طرف چھوڑ کر اس معاملے پر لوک سبھا میں خصوصی بحث ہونی چاہئے۔

اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انڈیا الائنس کی پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے معاملوں پر اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img