اودھم پور، : اودھم پور کے کندوا۔بسنٹ گڑھ علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، اور عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار جوانوں کی بڑی تعداد کے زخمی یا جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، اور مقامی افراد رضاکارانہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:
"کندوا-بسنٹ گڑھ علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑی کے حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ گاڑی میں سی آر پی ایف کے کئی بہادر جوان سوار تھے۔۔۔ امدادی اقدامات فوری طور پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر مدد کے لیے آگے آنا شروع کر دیا ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مس سالونی رائے خود موقع پر موجود ہیں اور حالات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور انہیں مسلسل تازہ صورتحال سے آگاہ کر رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔