جمعرات, اگست ۷, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

کشمیر: چھڑی مبارک چندن واڑی سے پوتر گھپا کی طرف روانہ

سری نگر،: جنوبی کشمیر میں واقع چندن واڑی بیس کیمپ سے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ جمعرات کی صبح پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئی۔اس قافلے کی قیادت مہنت دیپندر گری،جو چھڑی مبارک کے متولی ہیں، کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا: ‘چھڑی مبارک جمعرات کی صبح چندن واڑی سے روانہ ہوئی’۔انہوں نے، کہا کہ ایم آر ٹی، ایس ڈی آر ایف، جے کے اے پی، این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں امرناتھ راستوں کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں تاکہ اس سفر کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے دشنامی اکھاڑہ مندر سے 4 اگست کو چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) سخت سیکورٹی بند وبست اور بم بم بولے نعروں کے بیچ پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔

حکام کے مطابق چھڑی مبارک کو 8 اگست کو پنچترنی میں قیام کے بعد 9 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر پوتر گھپا میں پہنچایا جائے گا’۔امسال خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے یاترا کو قریب ایک ہفتہ قبل ہی روک دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بھی امسال 4 لاکھ سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاترا کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ پوتر یاترا انجام دی تھی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img